کیف۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اپنے ہم وطنوں سے روس کی جارحیت کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ زیلنسکی نے گزشتہ شب اپنے ایک ویڈیو پیغام میں خبردار کیا کہ روسی فوج کے تازہ ترین بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوکرین پر روسی حملوں کا یہ محض آغاز ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک روسی فوج کے کمانڈر کے جارحانہ بیانات کے جواب میں کہی۔