صدر مرمو سے سونیا گاندھی کی ملاقات

,

   

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے منگل کو صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ راشٹرپتی بھون نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ کانگریس صدر نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر سے ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں کوئی سرکاری تفصیلات نہیں دی گئی ہیں اور اسے ایک خیرسگالی پر مبنی ملاقات قرار دیا جارہا ہے ۔صدر منتخب ہونے کے بعد مرمو سے سونیا گاندھی کی یہ پہلی ملاقات ہے۔ مرمو کے صدر کے طور پر حلف لینے کے بعد سے ملک بھر سے ممتاز قائدین اور وزراء ان سے خیرسگالی ملاقات کیلئے آ رہے ہیں۔ سونیا کی ملاقات کو بھی اسی کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔