صدر مرمو کا دوملکی بیرونی دورہ

   

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو 7اپریل کو پرتگال اور سلوواکیہ کے چار روزہ سرکاری دورے پر جائیں گی، جس سے دونوں یورپی ممالک کیساتھ ہندوستان کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے میں مدد ملے گی۔ وزارت خارجہ نے آج یہاں کہا کہ صدر 7سے 10 اپریل تک ان دونوں ممالک کا دورہ کریں گی۔ مرمو پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا کی دعوت پر 7 اور 8 اپریل کو پرتگال کا دورہ کریں گی۔