حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : صدر نشین تلنگانہ آر ٹی سی باجی ریڈی گوردھن ریڈی نے چیف منسٹر کی جانب سے آر ٹی سی کو نفع بخش ادارہ میں تبدیل کرنے کے لیے چار ماہ کی مہلت دینے بصورت دیگر آر ٹی سی کو خانگی شعبہ کے حوالے کرنے کا انتباہ دینے کا اعتراف کیا ۔ ہم نے آر ٹی سی کو بچانے کے لیے آر ٹی سی بسوں کے کرایوں میں اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ کورونا قابو میں ہونے کی وجہ سے آر ٹی سی کی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں ۔ آر ٹی سی کے کرایوں میں اضافہ سے ادارہ فوری نفع بخش ادارہ میں تبدیل نہیں ہوگا ۔N