صدر نشین کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ ڈاکٹر محمد یوسف کا انتقال

   

حیدرآباد۔ کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ کے صدر نشین ڈاکٹر محمد یوسف کا آج انتقال ہوگیا ۔ خاندان کے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ان کی عمر 65 سال تھی اور پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بچے شامل ہیں۔ ڈاکٹر محمد یوسف گردوں کے عارضہ کا شکار تھے اور ان کا گذشتہ 20 دن سے ایک خانگی دواخانہ میں علاج چل رہا تھا ۔