واشنگٹن،13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے کئی شہروں میں کورونا وائرس بدترین صورتحال اختیار کر چکا ہے ۔ اس حوالہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سبھی ریاستوں کے گورنرز کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔امریکی صدر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام میں لکھا کہ امریکہ کے گورنرز تیار رہیں، بڑی چیزیں ہو رہی ہیں، کوئی لاپروائی نہیں، کورونا سے متعلق ٹیسٹنگ کٹس، مشینیں اور دیگر طبی چیزیں بالکل درست کرلیں اور تیار رہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گورنرز کو فیس ماسک کی دستیابی اور استعمال سے متعلق بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہر مدد کے لئے آپ کے ساتھ ہے ۔