صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی کورونا پازیٹیو

   

حیدرآباد۔ صدر پردیش کانگریس و رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی کورونا پازیٹیو قرار پائے ہیں۔ انہیں معمولی علامات دکھائی دینے پر ٹسٹ کروایا گیا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے ۔ اتم کمار ریڈی اے آئی جی ہاسپٹل گچی باولی میں زیر علاج ہیں۔ واضح رہے کہ ناگرجنا ساگر اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کی مہم کے بعد اتم کمار ریڈی کے گن مین اور ڈرائیور کورونا پازیٹیو قرار پائے تھے اور آج خود اتم کمار ریڈی بھی کورونا متاثر ہوگئے ہیںاور زیر علاج ہیں ۔