صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل صدر چین کا اچانک اقدام
بیجنگ ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر چین ژی جن پنگ اپنے اولین دورہ پیونگ یانگ پر جاریہ ہفتہ پہنچیں گے۔ یہ کسی چینی قائد کا گذشتہ 14 سال میں پہلی بار دورہ شمالی کوریا ہوگا۔ شمالی کوریا کے قائد کم جونگ ان پر زبردست دباؤ پڑ رہا ہیکہ وہ اپنے نیوکلیئر ہتھیار پروگرام ترک کردیں۔ ان کا دورہ عوامی جمہوریہ کوریا اس سلسلہ میں نمایاں اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے 20 اور 21 جون کو صدر ژی جن پنگ شمالی کوریا کے سرکاری بین الاقوامی محکمہ کا بھی دورہ کریں گے جو چین میں برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی کے کسی سربراہ کی اولین ملاقات ہوگی۔ ان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ سے ہم آہنگ بھی ہے۔
