صدیق کپن کی والدہ کا انتقال

   

نئی دہلی : کیرالا کے مقید جرنلسٹ صدیق کپن کی والدہ خدیجہ کٹی کا جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ صدیق گزشتہ 5 اکٹوبر سے جیل میں قید ہے۔ یہ کیس ہاتھرس میں ایک دلت لڑکی کے ریپ اور پھر اُس کی موت پر مذہبی عداوت بھڑکانے کی مبینہ سازش کا رہا۔ تاہم، منگل کو ہی متھرا کی عدالت نے صدیق اور دیگر تین محروسین کے خلاف قانونی کارروائی کو کالعدم کردیا ہے۔