واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ صدارتی مباحثے سے پہلے شدید بیمار تھا اس لیے کارکردگی متاثر ہوئی۔ صدارتی ڈیبیٹ کے بعد ایک انٹرویو میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ صدارتی مباحثے میں ٹرمپ کے بولنے کے دوران میرا مائیک بند تھا۔جوبائیڈن نے کہا کہ پہلے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست دی، کسی بھی صدر سے زیادہ کام کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کی دوڑ سے باہر ہونے کی بات مکمل مسترد کرتا ہوں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ ری پبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ مباحثے میں جوبائیڈن کی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ڈیموکریٹک پارٹی میں خدشات بڑھ گئے ہیں کہ شاید جوبائیڈن دوسری مدت کیلئے فٹ نہیں ہوں گے، اس لیے ان سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔