صرف دہلی والوں کے علاج کے فیصلہ کی مذمت: مایاوتی

   

لکھنؤ8جون(سیاست ڈاٹ کام ) بہوجن سماج پارٹیسربراہ مایاوتی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کے دہلی کے لوگوں کا ہی علاج کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔مایاوتی نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’دہلی کے اسپتالوں میں صرف دہلی والوں کا ہی علاج کرنے کے کجریوال کا فیصلہ کافی مایوس کن ہے ۔ اگر دہلی آیا کوئی شخص بیمار ہوجاتا ہے تو ہو علاج کرانے کہاں جائے گا۔انہوں نے مرکزی حکومت سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے ۔مایاوتی نے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا’ان لاک۔1 کے تحت لوگوں کو بہت ضروری ہونے پر ہی گھر سے نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان لاک۔1 کے تحت جو بھی مقام اور بازار کھولے جارہے ہیں وہاں جانے کے لئے لوگوں کو سرکاری ہدایات پر عمل کرنا چاہئے ۔ اگر بہت ضروری ہے تب ہی باہر نکلیں۔