صرف طاہر ہی کیوں :جاوید اختر

   

٭٭ عام آدمی پارٹی کے کونسلر طاہر حسین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے نغمہ نگار جاوید اختر نے ٹویٹ کیا کہ پولیس نے صرف ایک مکان کو مہر بند کیوں کیا ۔ کیونکہ اتفاق سے اس کا نام طاہر ہے ۔ بعض لوگوں نے تنقید کی تو جاوید نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ میں صرف طاہر کی بات نہیں کررہا ہوں بلکہ یہ کہہ رہاہوں کہ آخر طاہر ہی واحد کیوں ۔ دیگر کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی ۔