میڈرڈ: اسپین کے ایک شخص نے 10 سیکنڈز میں جوتوں کے 3 جوڑوں کے تسمے باندھ کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔گنی ز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا تھا کہ اسپین کے شہر ویشیامیڈرڈ میں ایلوارو مارٹن مینڈیئٹا نے 10 سیکنڈ سے کم وقت میں جوتوں کے تین جوڑوں کے فیتے باندھے۔ایلوارو کو چھ کے چھ جوتوں کے فیتے باندھنے میں 9.99 سیکنڈ کا وقت لگا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ریکارڈ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے ایلوارو کی کوشش کی ویڈیو بھی شیئر کی۔