صرف 48 ووٹ سے کامیاب امیدوار رویندر وائیکر

   

ممبئی: اکثر انتہائی کم ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی گرام پنچایت اور بلدی انتخابات میں دیکھے جاتے ہیں لیکن حالیہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں ایک امیدوار کو انتہائی کم ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی۔ اس امیدوار کا تعلق شیوسینا شنڈے پارٹی کے ممبئی نارتھ ویسٹ حلقہ کے امیدوار رویندر دتارام وائیکر ہے۔ انہوں نے حریف شیو سینا (یو بی ٹی) کے امول گجانن کیرتیکر کے خلاف محض 48 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔