صفائی ورکرس نے گرام پنچایت دفتر کو مقفل کردیا

   

گجویل /15 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سدی پیٹ کے نارائن راؤ پیٹ منڈل مستقر کی گرام پنچایت کو صاف صفائی عملے کے سات ورکرس نے گذشتہ دو ماہ سے تنخواہ نہ دینے پر آج برہم ہوکر گرام پنچایت کو مقفل کرنے کے علاوہ گرام پنچایت کے روبرو احتجاج منظم کیا ۔ ورکرس کا کہنا تھا کہ ان کو گذشتہ دو ماہ سے تنخواہیں نہ دینے کے علاوہ 30 روزہ منصوبہ کے تحت زائد کام لیکر بلز زیر التواء رکھنے پر مقامی پنچایت سکریٹری کے علاوہ پنچایت کاروبار سے مطالبہ کرنے پر کوئی ٹھوس اقدامات نہ کرنے پر گرام پنچایت کو مقفل کرنا پڑا ۔ اس کی خبر پاتے ہی مقامی سرپنچ یادگیری نائب سرپنچ سوامی کے علاوہ دیہی معاون اراکین نے گرام پنچایت دفتر پہونچ کر ورکرس کو تیقن دیا کہ وہ اس مسئلہ کو چار پانچ دن میں حل کرتے ہوئے تنخواہ و دیگر بلز ادا کروائیں گے ۔ اس تیقن پر انہوں نے احتجاج ختم کردیا۔