صنعا: یمنی دارالحکومت میں گزشتہ اتوار کو ایک مہاجر کیمپ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 80 سے زائد ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ ابتدائی طور پر یہ تعداد صرف آٹھ بتائی گئی تھی۔ طبی ماہرین کے مطابق اس حادثے میں زخمی ہونے والے 150 افراد میں سے اکثر کی حالت نازک ہے اور ان کی زندگی خطرے میں ہے۔ آتش زدگی کے اس واقعے کی ذمہ داری حوثی باغیوں پر ڈالی جا رہی تھی۔ تاہم اتنی بڑی تعداد میں انسانی ہلاکتوں کا باعث بننے والے اس واقعے کی اب آزادانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔