صنعت نگر میں ایک نوجوان کا بہیمانہ قتل

   

حیدرآباد ۔ /20 فبروری (سیاست نیوز) صنعت نگر کے علاقے بورہ بنڈہ میں پیش آئے قتل کی سنگین واردات میں ایک نوجوان کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ سنجے جو گلاس فیاکٹری کا ملازم تھا کل رات دیر گئے بعض نامعلوم افراد نے اس پر چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا ۔ پولیس کی ایک ٹیم موقعہ واردات پر پہونچ کر وہاں کا معائنہ کیا اور مقام واردات سے اہم شواہد اکٹھا کئے ۔ پولیس صنعت نگر نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔