گیزر سے گیاس کا اخراج موت کی وجہ ، پولیس تحقیقات میں دعویٰ
حیدرآباد : /23جولائی (سیاست نیوز) صنعت نگر علاقہ میں ایک خاندان کے تین افراد کی موت کی وجوہات میں ایک سنسنی خیز موڑ سامنے آیا ہے ۔ مشتبہ انداز میں میاں بیوی اور بیٹے کی موت کو پہلے برقی شاک قرار دیا جارہا تھا تاہم اس معاملہ میں ایک اہم پہلو منظر عام پر آیا ہے ۔ کیس کی تحقیقات میں مصروف صنعت نگر پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں باتھ روم میں موجود گیزر کو موت کی وجہ قرار دیا ہے ۔ گیزر سے گیاس کے اخراج اور اس گیس کے ذریعہ ان تینوں کی موت واقع ہونے کا ٹھوس ثبوت پولیس کو حاصل ہوا ہے ۔ تاہم صنعت نگر پولیس نے فی الحال قطعی طور پر کچھ کہنے سے انکار کردیا اور پولیس کا کہنا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد پولیس کی تحقیقات کو نئی شکل ملے گی ۔ یاد رہے کہ اتوار کے دن ہوئے اس حادثہ میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی تھی ۔ جن کی شناخت 59 سالہ آر وینکٹیش ، 52 سالہ مادھوی اور 25 سالہ ہری کرشنا کی حیثیت سے کی گئی ۔ میاں بیوی اور بیٹا گیزر سے گیس کے اخراج کے سبب فوت ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ گیزر سے کاربن مونو آکسائیڈ نامی گیس خارج ہوئی اور یہی تینوں کی موت کا سبب ہوسکتا ہے ۔ ان کا لڑکا جو ذہنی طور پر معذور تھا نہانے باتھ روم میں گیا تھا ۔ اس دوران خطرناک کاربن مونو آکسائیڈ گیزر سے خارج ہوئی ۔ ع