صومالیہ : الشباب کا خود کش حملہ، 19 ہلاک23زخمی

   

پیانگ یانگ : شمالی کوریا کے سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ اگر جنگ ہوتی ہے تو ان کا ملک جوہری جنگ کی صلاحیت بروئے کار لائے جانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ’غنڈے کی طرح‘ کے رویہ کا مظاہرہ کر رہا ہے۔شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے دھمکی دی ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ کسی ممکنہ جنگ کی صورت میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بات شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کی طرف سے آج جمعرات 28 جولائی کو کہی گئی ہے۔کِم جونگ اُن نے یہ دھمکی کوریائی جنگ میں عارضی صلح کو 69 برس ہو جانے پر فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ دھمکی ان خبروں کے کئی ہفتوں بعد سامنے آئی ہے، جب واشنگٹن اور سیؤل نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا 2017ء کے بعد اپنے پہلے جوہری تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔کم جونگ ان کے مطابق، ”ہماری مسلح افواج کسی بھی بحران کا جواب دینے کے لیے کُلی طور پر تیار ہیں اور ہماری قوم کی جوہری جنگ کی صلاحیت بھی کسی مشن کے لیے انتہائی طاقت، درستی اور فوری طور پر بروئے کار لائے جانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔