صومالیہ: بم حملے، 15 افراد ہلاک

   

موغادیشو : صومالیہ کے علاقے بیلیڈوین میں کل الشباب دہشت گرد تنظیم کی طرف سے کئے گئے بم حملوں میں 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔پولیس اہلکار عبداللہی احمد نے حملوں سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ الشباب کے بم حملوں میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں امینہ محمد عبدی نامی ایک خاتون اسمبلی ممبر بھی شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ علاقے میں اسمبلی انتخابات سے قبل کیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والی خاتون اسمبلی ممبر انتخابی مہم چلا رہی تھیں۔صدر محمد عبداللہ فرماجو اور وزیر اعظم محمد حسین روبلے نے حملوں کی مذمت کی ہے۔