صومالیہ میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے سعودی کااعلان

   

موغادیشو : سعودی عرب نے ایک بار پھر صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں سفارتخانہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ موغادیشو میں سعودی سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صومالیہ کی حکومت نے سفارتخانے کو دوبارہ کھولنے میں بڑی معاونت کی، جس پر وہ ستایش کی مستحق ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات گہرے ہیں۔