صومالیہ: کار بم دھماکہ، 5 افراد ہلاک، 23 زخمی

   

موغادیشو : صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں کار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کار بم دھماکا موغا دیشو کے کے فور جنکشن پر واقع اسکول کے قریب ہوا۔دھماکہ کے نتیجے میں قریب موجود عمارتوں اور کاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے ک موغادیشو میں ہوئے اس کار بم دھماکے کی ذمے داری تا حال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔