ضبط شدہ ٹینکر شام کی طرف نہیں جارہا تھا :ایران

,

   

تہران ۔ /7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عرغسی نے کہا کہ ایران کا تیل بردار جہاز جس کو جبراالٹر میں برطانیہ نے ضبط کیا ہے وہ شام کی طرف نہیں جارہا تھا ۔ اس آئیل ٹینکر کی گنجائش دو ملین بیارل تیل لے جانے کی ہے ۔ اس لئے یہ جہاز جبراالٹر کی راہ سے سفر کررہا تھا ۔ سوزکنال کے بجائے اس جہاز کو سمندر کے اس راستے سے روانہ کیا گیا تھا ۔ عباس نے مزید کہا کہ وہ آئیل ٹینکر کی آخری منزل کا انکشاف نہیں کریں گے ۔