حیدرآباد۔قومی لاک ڈاؤن کے دوران فیض عام ٹرسٹ نے حیدرآباد اور سکندرآباد علاقوں کے ضرورت مند لوگوں میں راشن کی کٹس تقسیم کی ہے۔ل
اک ڈاؤن کی وجہہ سے ہونے والی مشکلات کو سمجھتے ہوئے‘ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے پریشان ہورہے‘ مذکورہ ٹرسٹ نے فرسٹ لانسر‘ جھرہ‘ نٹراج نگر اور دونوں شہروں کے مختلف علاقوں میں کٹس کی تقسیم عمل میں ائ
فرنسٹ لانسر میں مذکورہ تقسیم سید نگر علاقے میں کی گی جبکہ جھرہ نٹراج نگر‘ میں نیو ادم اسکول میں لوگوں کے حوالے کٹس کئے گئے ہیں۔
مذکورہ ٹرسٹ نے اب تک بلاتفریق مذہب وملت یاقوت پورہ‘ سید علی چبوترہ‘ چنچلگوڑہ‘ حافظ بابانگر‘ آغاپورہ‘ جھرہ‘ شیخ پیٹ‘سید نگر اور جلسی بازار میں یہ تقسیم عمل میں لائی ہے۔یہاں پر یہ بات قبل ذکر ہے کہ ٹرسٹ نے غریبوں کی مدد پہلی مرتبہ نہیں کی ہے۔
سیاست ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے چیرمن فیض عام ٹرسٹ محمد افتخار علی نے کہاکہ مذکورہ لوگ لاک ڈاؤن کے متعلق احکامات پر عمل کریں تاکہ پھیلاؤ روکا جاسکے۔
انہوں نے دین کی دعوت دینے والوں اور سیاسی قائدین پر زوردیا کہ وہ لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کے لئے لوگوں کو سمجھائیں۔کیونکہ نوجوان نسل ان کی باتیں اچھی طرح سمجھتی ہے او راس پر عمل بھی کرتے ہیں۔۔
سیاست ملت فنڈ کے اشتراک سے ٹرسٹ کسی نے کسی طرح غریبوں کی مدد کرتا رہتا ہے۔
صاحب ثروت اصحاب جو اس مشکل وقت میں غریبوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں وہ 6303724936یا پھر 6304455498پر ربط قائم کرسکتے ہیں