ضعیف خاتون کے قتل پر شوہر اور بیوی کو عمر قید کی سزا

   

حیدرآباد ۔18۔ مئی(سیاست نیوز) ایل بی نگر کی عدالت نے ضعیف خاتون کے قتل کیس میں ملوث شوہر بیوی میں بیوی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ میر پیٹ پولیس نے سال 2016 ء کے ایک کیس میں آج عدالت میں چارج شیٹ کو داخل کیا اور عدالت نے 34 سالہ یادماں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ اس کا شوہر بالا سبرامنیم مفرور بتایا گیا ہے۔ دونوں میاں بیوی نے 18 مارچ 2016 کے دن ایک 60 سالہ خاتون ناگا لکشمی کا قتل کیا تھا اور اس ضعیف خاتون کے گلے سے طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے تھے ۔ سبرامنیم اس ضعیف خاتون کی پوتی کو بذریعہ آٹو اسکول چھوڑنے کا کام کرتا تھا ۔ اس دوران یادماں کی بھی اس ضعیف خاتون سے پہچان ہوگئی تھی ، ایک دن یادماں نے ناگا لکشمی سے دو ہزار روپئے بطور قرض مانگے جس پر خاتون راضی ہوگئی اور رقم نکالنے اپنے کمرے میں گئی ، اس دوران دونوں میاں بیوی نے اس ضعیف خاتون کا قتل کردیا ۔ میر پیٹ پولیس کی کارروائی پر عدالت نے فیصلہ سنایا ہے۔