ضعیف شخص نے ایم جی ایم ہاسپٹل کے احاطہ میں دم توڑ دیا

   

جھاڑ کے نیچے گھنٹوں تڑپتے مریض کی کسی نے مدد نہیں کی
حیدرآباد ۔ ورنگل کے ایم جی ایم ہاسپٹل میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا سے متاثر 30 افراد روزانہ زندگی اور موت کی کشمکش میں دم توڑ رہے ہیں۔ ورنگل میں کورونا کے کیسیس میں اضافہ ہونے کے بعد ورنگل کے ایم جی ایم ہاسپٹل کو صرف کورونا کے علاج کے لئے مختص کردیا گیا ہے۔ کورونا کے علاج کے لئے بڑے پیمانے پر متاثرین ہاسپٹل سے رجوع ہورہے ہیں۔ علاج کیلئے پہنچنے والے ایک ضعیف شخص نے ہاسپٹل کے احاطے میں ہی دم توڑ دیا ۔ یہ ضعیف شخص کون ہے؟ کہاں سے آیا ہے؟ کون اس کو ہاسپٹل لایا ہے؟ یا خود وہ تنہا ہاسپٹل آیا تھا ؟ اس کا علم نہیں مگر ایم جی ایم ہاسپٹل کے احاطے میں ضعیف شخص کی نعش پائی گئی ۔ یہ ضعیف شخص ہاسپٹل کے احاطے میں موجود جھاڑ کے نیچے سانس لینے میں کافی دیر تک تکلیف محسوس کرتا رہا ہے۔ ہاسپٹل کا عملہ اور احاطے میں موجود دوسرے افراد اُس ضعیف شخص کی تڑپ کو دیکھتے رہے مگر کسی نے اس کی مدد نہیں کی نتیجے میں ضعیف شخص زندگی کی جنگ ہار گیا۔