لکھنؤ : اترپردیش کے ضلع امیٹھی میں 64 سالہ بی جے پی قائد جگدیشور ورما کو رامائی گاؤں میں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ مہلوک کے بیٹے نے الزام عائد کیا ہے کہ ویلیج پردھان کے خاندان نے سیاسی مخاصمت کے سبب اس کے والد کا قتل کیا ہے۔ بیٹے کی شکایت پر تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ اسی دوران امیٹھی کی رکن پارلیمنٹ سمرتی ایرانی نے مہلوک کے ارکان خاندان کو تیقن دیا کہ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یو پی میں آئے دن قتل کی وارداتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے۔