ضلع ایس پی محبوب نگر کو توصیف نامہ کی حوالگی

   

محبوب نگر /28 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موبائل سیکوریٹی چیک ڈیوائز سسٹم سے موبائل فنگرپرنٹ اور لائیو اسکیانر استعمال کرتے ہوئے مشتبہ افراد کی شناخت اور معلومات کے حصول کیلئے ضلع ایس پی نے گذشتہ 3 ماہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہوئے ہیں ۔ منگل کے دن ڈی جی پی آفس حیدرآباد میں ڈی جی پی انجنی کمار کے ہاتھوں ضلع ایس پی کے نرسمہا کو اس ضمن میں توصیف نامہ عطا کیا گیا اور ان کی کارکردگی کی ستائش کی گئی ۔ ڈی جی پی نے اس موقع پر مشورہ دیا کہ وہ پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ کیلئے اقدامات کریں گے ۔