ضلع ایس پی نارائن پیٹ کا آرآئی اسٹوراورایم ٹی سیکشن کا معائنہ

   

نارائن پیٹ 2؍جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی یوگیش گوتم آئی پی ایس نے (آر آئی )اسٹور اور ایم ٹی سیکشن آفس کا معائنہ کیا ،ضلع ایس پی یوگیش گوتم آئی پی ایس نے ضلع پولس ہییڈ کواٹر پر آر آئی اسٹور۔ کا اچانک معائنہ کیا۔ (ریزرو انسپکٹر) سٹور اور ایم ٹی سیکشن آفس اور سٹور روم نارائن پیٹ پولیس ہیڈ کوارٹر کا معائنہ کرنے کے بعد کئی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ سٹور میں موجود تمام اشیاء کو منظم طریقے سے رکھا جائے اور 5s پر عمل درآمد کیا جائے۔ ایس پی نے کہا کہ تمام مکینکس، ڈرائیورز اور اسٹاف ورکرز ذمہ داری سے کام کریں اور ہر چیز سے متعلق معلومات آن لائن ریکارڈ کی جائیں۔ پروگرام میں آر آئی نرسمہا، آر ایس آئی شیواشنکر، اسٹور انچارج اے آر ایس آئی شنکر جی، مصنف نریش موجود تھے۔

ضلع میدک میں پولیس ایکٹ کا نفاذ
میدک، 2؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میدک میں امن و امان کی برقراری کو مدنظر رکھتے ہوئے یکم جولائی سے 31 جولائی 2025 تک پولیس ایکٹ 1861 کی دفعات 30 اور 30(اے) کا اطلاق عمل میں لایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر ڈی وی سرینواس راؤ آئی پی ایس نے ایک صحافتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس مدت کے دوران ضلع میں کسی بھی قسم کے دھرنے، راستہ روکو، احتجاج، پولیس کی پیشگی اجازت کے بغیر منعقد نہیں کیے جا سکتے۔ عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والی یا قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کسی بھی سرگرمی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔