۔ 93 میڈیکل آفیسرس کی جائیدادوں کیلئے درخواستوں کی طلبی
حیدرآباد۔ 29 ستمبر (پریس نوٹ) ضلع رنگاریڈی کے دیہی دواخانوں میں 93 میڈیکل آفیسرس کے عہدوں پر بھرتی کے لئے ایم بی بی ایس ڈاکٹرس سے کنٹراکٹ کی بنیاد پر ایک سال کی مدت کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ تمام اہل امیدواروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بائیوڈیٹا اور خود کے دستخط شدہ پہلی تا 10 ویں جماعت کے بونافائیڈ سرٹیفکیٹ کی زیراکس کی نقول شخصی طور پر یہ بذریعہ ڈاک ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ضلع رنگاریڈی نزد پلر نمبر 294 پی وی این آر ایکسپریس وے، منی کانتا کالونی، شیورام پلی، راجندر نگر ضلع رنگاریڈی کے دفتر میں 12 اکتوبر 2021 کی شام 5 بجے تک داخل کریں۔ درخواست فام، رہنمایانہ خطوط اور اعلامیہ کے علاوہ شرائط و ضوابط کی تفصیلات ویب سائٹ
www.rangareddy.telangana.gov.in
سے ڈان لوڈ کی جاسکتی ہیں۔