25 ستمبر تک درخواستیں داخل کرنے کا موقع ، NHM میں مخلوعہ جائیدادیں
حیدرآباد 15 ستمبر : ( سیاست نیوز) : ضلع سدی پیٹ انتظامیہ نے صحت کے شعبے میں ملازمتوں کے منتظر بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کا اعلان کیا ہے ۔ ضلع کلکٹر ہیماوتی کے مطابق نیشنل ہیلت مشن (NHM) کے تحت ضلع کے مختلف صحت پروگرامس اور ہیلت سنٹرس میں مخلوعہ 110 کنٹراکٹ جائیدادوں کو پر کرنے باقاعدہ درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں ۔ اہل اور خواہشمند امیدوار 25 ستمبر کی شام 5 بجے تک اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں ۔ یہ تقررات ضلع سدی پیٹ کے پلے اور بستی دواخانوں میں غیر متعدی امراض کنٹرول پروگرام (NCD) اور فالج کی دیکھ بھال ، نیشنل اربن ہیلت مشن و RBSK ۔ ڈسٹرکٹ ارلی انٹرونیشن سنٹر ، موبائل ہیلت ٹیمیں ، تلنگانہ ڈائیگنوسٹک ہب اور دیگر متعلقہ شعبے میں شامل ہیں ۔ مخلوعہ جائیدادوں میں لیاب ٹیکنیشن کی 4 اسٹاف نرس کی 40 ، ANM کی 11 ، فارماسسٹ کی 10 ، MLHP/CHO/MO پلے دواحانے کے 37 ، فزیشین MBBS/MD کی 2 ، فزیوتھراپسٹ اکیوپیشنل تھراپسٹ کی ایک ، اڈیولوجسٹ ؍ اسپیچ تھراپسٹ کی ایک ۔ ارلی انٹرونیشٹ کم اسپیشل ایجوکیٹر کی ایک ، ڈینٹل میڈیکل آفیسر کی ایک ، آپٹومیٹرسٹ کی ایک ماہر نفسیات کی ایک جملہ 110 جائیدادوں پر تقررات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ضلع کلکٹر سدی پیٹ ہیماوتی نے تمام امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہر عہدے کیلئے درکار تعلیمی قابلیت ، عمر کی حد ، سلیکشن کے طریقہ کار اور دیگر تمام قواعد و ضوابط کی مکمل تفصیلات کیلئے ضلع سدی پیٹ کے سرکاری ویب سائٹ siddipet.gelangana.gov.in کے رکروٹمنٹ سیکشن سے رابطہ کریں ۔ ان جائیدادوں کیلئے درخواستیں داخل کرنے کا عمل 15 ستمبر سے شروع ہوچکا ہے اور 25 ستمبر شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔ امیدوار اپنی مکمل شدہ درخواستیں اور تمام لازمی تصدیق شدہ دستاویزات انٹیگریٹیڈ ڈسٹرکٹ آفس کامپلکس (IDOC) میں واقع ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر سدی پیٹ کے دفتر میں بالمشافہ جمع کرانی ہوں گی ۔۔ 2/k/b