ضلع سنگاریڈی میں معمول سے انتہائی کم بارش

   

Ferty9 Clinic

سنگور پراجکٹ اور مانجرا ڈیم خشک ، عوام کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا

سنگاریڈی 6 ؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سنگاریڈی میں بارش انتہائی کم ریکارڈ کی گئی ہے موسم برسات کے 60 یوم گذر جانے کے باوجود صرف 20 یوم اوسط سے کم بارش ہوئی ہے سنگور پراجیکٹ اور مانجرا ڈیم خشک ہوچکے ہیں مانجرا ڈیم کے ذریعہ پینے کا پانی سربراہ کیا جا تا ہے گذشتہ ماہ سے عوام کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ماہ جون میں 27.6 ایم ایم ماہ جولائی میں 56.4 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ۔ من پلی منڈل میں کچھ حد تک بارش کے باعث پانی جمع ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ نارنجہ پراجکٹ اور نلا واگو پراجکٹ بھی خشک ہو چکے ہیںزیر زمین سطح آب میں کمی واقع ہونے کی وجہ سے بور ویلس خشک ہو چکے ہیں کسانوں کو زرعی شعبہ کے کاموں کیلئے مشکلا ت کا سا منا کرنا پڑ رہا ہے ماہ اگسٹ میں گذشتہ تین دنوں میں مسلسل بارش کے باعث ضلع سنگاریڈی میں 17 مکانات منہدم ہوئے ہیں سد ا سیو پیٹ منڈل کے مدی کنٹہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون فوت ہوگئی ‘ ظہیرآباد ‘ نارائن کھیڑ اور اندول میں مشن بھو گربا کے تحت 953 مواضعات میں پینے کے پانی کی اسکیم کے تحت پانی سربراہ کیا جا تا تھا لیکن مانجرا ڈیم میں پانی نا ہونے کی وجہ سے پانی کی اسکیم ٹھپ ہو چکی ہے ضلع سنگاریڈی کے مواضعات میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ٹینکرس کے ذریعہ پانی سربراہ کیا جا رہا ہے۔لیکن عوام کو مزید پانی کی ضرورت درپیش ہے سنگاریڈی ‘ سدا سیو پیٹ ‘ ظہیرآباد ‘ اندول ‘ نارائن کھیڑمیںبھی عوام کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ماہ اگسٹ کے پہلے ہفتے میں بارش کی مسلسل بوندا باندی سے عوام کو کچھ راحت ملی ہے لیکن ضلع سنگاریڈی کے سنگور پراجکٹ اور مانجرا ڈیم ودیگر ذخائر آب میں خا طر خواہ پانی ذخیر ہ اندوز نہیں ہوا ۔کسان ‘ عوام اور چرند پرند و دیگر حشرات الا رض اللہ تبارک تعالی سے دعا گو ہیں کہ وافر مقدار میں رحمت باراں کا نزول ہو تاکہ انسا نوں ‘جانوروں اور شعبہ زراعت کیلئے پانی میسر ہو سکے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سنگاریڈی میدک میں زیرزمین سطح میں تیزی کے ساتھ کمی واقع ہو رہی ہے ۔اگر بارش نا ہو تو تشویشناک حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ضلع انتظا میہ کی جانب سے دیگر بورویلس کے ذریعہ عوام کو پانی سربراہ کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ضلع سنگاریڈی میں دھان ‘ جوار ‘ گنا ‘ کپاس ‘مکئی ‘ تور دال ‘ سو یا بین ودیگر ترکاریاں اگائی جاتی ہیں جو کہ ضلع ٹائونس کے علاوہ شہر حیدرآباد روانہ کی جا تی ہیں ۔ضلع میں لگاتار ہلکی و تیز بارش اور بوندا باندی کے دوران کسان موسم خریف میں اپنی قسمت آزمائی کر تے ہوئے کاشت کا آغاز کردیا ہے۔