سنگاریڈی 21 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد جاوید علی صدر ٹی این جی اوز یونین ضلع سنگاریڈی اور ڈی وائی ایس او قاسم بیگ نے سنگاریڈی میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس اتھارٹی سوئمنگ پول میں منعقدہ 35 ویں ساؤتھ زون ایکواٹک چمپئن شپ سب جونیئرز اور جونیئرز بوائز اور گرلز ضلع سطح کے تیراکی مقابلوں کا افتتاح کیا۔ ریاستی سطح کیلئے تیراکی کے مختلف زمروں میں سب جونیئر، جونیئر لڑکے اور لڑکیوں میں منتخب کھلاڑیوں میں محمد عبدالرحمٰن صدیق، عالیہ فاطمہ ، نشیتا باباجی، ریتیکا ، ساہیتھی، عبدالنذیر، محمد عضیر، ونیت ، ونسنٹ، منسوینی ریڈی، انیکا سنگھ، روشیت، موکشا، آدیا، ویشوک ،ایدویکا، آفان، تکشیت، ومشی شامل ہیں ۔ پی ڈی سوئمنگ کوچ سیشو کمار نے کہا کہ ماہ دسمبر میں بھوپال پلی میں منعقد ہونے والے 9 ویں تلنگانہ سرمائی بین ضلعی تیراکی چمپئن شپ 2024 ریاستی سطح کے مقابلے میں حصہ لیں گے۔ اس پروگرام میں سوئمنگ پول کے عملہ پون کمار، کرشنا اور ضلع کے دیگر تیراکوں نے حصہ لیا۔