ضلع مجسٹریٹ کا ستپلی۔سرینگر قومی شاہراہ کا اچانک معائنہ

   

پوڑی، 11 نومبر (یو این آئی) اُتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے منگل کے روز ریاست کی تمام سڑکوں کو گڑھوں سے پاک بنانے کے احکامات جاری کیے ۔ ان احکامات کے تحت پوڑی ضلع میں خصوصی مہم چلائی گئی، جس کے دوران ضلع مجسٹریٹ پوڑی گڑھوال نے زمینی صورتِ حال کا جائزہ لینے کیلئے پوڑی سے پیڈول کے درمیان ستپلّی-سری نگر قومی شاہراہ کا اچانک معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے تعمیرات عامہ کے محکمے (پی ڈبلیو ڈی) کے قومی شاہراہ شعبے کے افسران سے پیچ مرمت کاموں کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔اس سے پہلے سڑکوں کو گڑھوں سے پاک کرنے کیلئے تمام سب ڈویژنل مجسٹریٹس اور ایگزیکٹیو انجنیئروں نے مشن موڈ میں کام کیا تھا، لیکن ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں بعض مقامات پر کام نا مکمل رہ جانے کی شکایت آئی۔ اس پر ضلع مجسٹریٹ نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کو پوڑی-ستپلّی روڈ کا معائنہ کرنے کی ہدایات دیں۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق پوڑی سے بُواکھال تک کام کیا گیا تھا، لیکن اس سے آگے کام شروع نہیں ہوپایا تھا۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے خود موقع کا معائنہ کیا۔ مرمتی کاموں میں بے قاعدگی اور لاپرواہی پائے جانے پر ضلع مجسٹریٹ نے موقع پر موجود پی ڈبلیو ڈی کے عہدیداران سے ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ سڑک مرمت میں کسی بھی قسم کی سستی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایگزیکٹیو انجنیئر راج بیر سنگھ کو باقی کام جلد مکمل کرنے اور معیار و وقت کی پابندی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔

لال قلعہ دھماکہ: یو اے پی اے کے تحت معاملہ درج
نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) دہلی پولیس نے لال قلعہ میں پیر کی شام ہوئے دھماکے کے سلسلے میں غیر قانونی سر گرمیوں کے روک تھام کے ایکٹ کے ساتھ ساتھ دھماکہ خیز مواد ایکٹ اور بھارتیہ نیائے سنہیتا کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے ۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ کو توالی پولیس اسٹیشن میں یو اے پی اے کی دفعات 16 اور 18، دھماکہ خیز مواد ایکٹ اور بی این ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔