ضلع منچریال کے ایک تالاب میں 3 ہزار مچھلیاں مرگئیں

   

چنور /10 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع منچیر یا ل کے کوٹ پلی منڈل کے ال گاؤں میں ایک کسان کے اپنے ہی ذاتی تالاب میں 3 ہزار مچھلیاں فوت ہو گئی رام ٹینکی چنیا اور اس کے افراد خاندان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی فوری مدد کی جائے چنیاکے تمام قادر خان تین سال سے اپنی ہی تالاب میں مچھلیوں کی افزائش کر کے مچھلیوں کو فروخت کرکے اپنی زندگی گزر بسر کر رہے ہیں اچانک آج تالاب میں 3 ہزار مچھلیاں مر جانے کی وجہ سے ان کے افراد خاندان پریشان ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ان کی مدد کرے۔ کوٹ پلی پولیس نے فوراً طور تالاب کا معائنہ کیا اور مچھلیوں کی مرنے کی وجہ دریافت کر رہے ہیں ۔
محبوب نگر میں ڈی سیٹ کی مفت کوچنگ
محبوب نگر /10 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات جامعہ عثمانیہکی جانب سے اقلیتی امیدواروں کیلئے DEECET کی مفت کوچنگ کیلئے ریاست کے 11 مراکز پر انتظامات کئے گئے ہیں ۔ جس میں ڈائٹ محبوب نگر بھی شامل ہے ۔ ایسے امیدوار جنہوں نے DEECET اردو میڈیم کیلئے رجسٹریشن کروایا ہے ۔ 12 مئی تک اپنے نام 2 عدد فوٹوز اور رجسٹریشن فارم کی کاپی کے ساتھ دفتر ڈائیٹ محبوب نگر میں جمع کروادیں ۔ ڈاکٹر محمد معراج اللہ خان پرنسپل ڈائٹ نے بتایا کہ صرف 100 نشستوں کی گنجائش ہے ۔ لہذا امیدوار قبل از وقت اپنا رجسٹریشن کروالیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9440256850 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔