ضلع میدک میں بلدی نتخابات کی تیاریاں تیزی سے جاری

   

میدک۔/19 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میدک میں شامل بلدیات میدک، نرسا پور، توپران اور رامائم پیٹ میں بلدی انتخابات کی تیاریاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔ تمام بلدیات میں 150 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ میدک بلدیہ میں 32 وارڈس کیلئے 64 مراکز ، نرسا پور میں 15 وارڈس کیلئے 30 مراکز، توپران میں 16 وارڈس کیلئے 32 مراکز، اس طرح رامائم پیٹ بلدیہ میں 12 وارڈس کیلئے 24 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں انتخابی پریسائیڈنگ آفیسرس ، اسسٹنٹ پریسائیڈنگ آفیسرس کیلئے منعقدہ تربیتی کلاسیس میں اس امر کا انکشاف کیا گیا۔ مراکز کی تفصیلات سے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو واقف کروایا گیا ہے۔20 جولائی تک اعتراضات پر غور کرتے ہوئے 21 جولائی کو پولنگ مراکز کی فہرست جاری کردی جائے گی۔ ٹاون کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں تربیتی جماعتیں منعقد کی گئیں جہاں کمشنر بلدیہ واسسٹنٹ الیکشن آفیسر مسٹر سمیا، ٹریننگ مینجمنٹ نوڈل آفیسر مسٹر راجی ریڈی، نوڈل آفیسر برائے تعلیمات مسٹر مدھوموہن، ریسورس پرسنس مسرز سدرشن مورتی، رام موہن ورا پرساد، ناگیندر بھی شریک تھے۔