ضلع میدک میں جرائم و حادثات

   

میدک ۔ شیوائے پلی سوار پٹال واگو سے غیر مجاز طور پر ریتی نکاسی کرنے کے دوران دو ٹراکٹرس کو ضبط کرلیا گیا اور دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔
٭٭ کھیتوں میں فصلوں کی تحفظ کیلئے لگائے گئے برقی وائروں سے لگائے جانے سے ایک 15 سالہ لڑکا پرکاش برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ جنگلی سوروں سے بچاؤ کیلئے برقی وائر لگائے گئے ہیں ۔ تمنائے پلی جوپلی گھن پور کا لڑکا جو اپنے والدین کا ایک لوتا تھا ہلاک ہوگیا ۔ یہ لڑکا اپنے مویشیوں کو چرانے کیلئے کھیتوں کی سمت گیاتھا ۔ پولیس میدک رورل مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی انجام دی ۔
٭٭ کوڑی پلی منڈل کے محمد نگر تالاب میں اشنان کرنے کے دوران ایک شخص نرسملو 32 سالہ غرقاب ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلوک نرسمہلو اپنے قریبی رشتہ دار خاتون ارونا کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد اپے عقائد کے مطابق پاس میں موجود تالاب میں نہا رہا تھا ۔ اچانک پھسل کر غرقاب ہوگیا ۔ موجود افراد نے بچانے کی ناکام کوشش کی ۔ پولیس کوڑی پلی نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ضابطہ کی کارروائی انجام دی ۔
٭٭ پولیس دویلی گھن پور منڈل نے منڈل کے دیہات واڑی پر بعض افراد کی جانب سے تاش کھیلنے کی اطلاع پاکر اچانک دھاوا کرتے ہوئے 9 افراد کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضہ سے 6650 روپئے 7 موبائل اور 6 بائیک گاڑیاں ضبط کرلئے اور باقی کارروائی انجام دی ۔