ضلع میں کھیل کے فروغ کیلئے لائحہ عمل تیار کریں

   

کریم نگر کلکٹریٹ کھیلوں سے متعلق جائزہ اجلاس ،کلکٹر کے شیشانک کاخطاب

کریم نگر : ضلع میں مونسپل کارپوریشن ‘ مونسپلٹی ‘ منڈل مراکز میں کھیلوں کے فروغ کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ضلع کلکٹر کریم نگر کے۔ ششانکا کی عہدیداران کو ہدایت دی۔ کلکٹر کیمپ آفس میں ضلع میں کھیلوں کے فروغ کے متعلقہ عہدیداران کے ہمراہ جائزے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع مرکز میں کرکٹ اسٹیڈیم کے لئے ارضی کی نشاندہی کرنے اور اسٹیڈیم کے تعمیر کے لئے تخمینی رپورٹ پیش کریں۔ این آر آر کالج کے میدان کی مارکنگ کرنے اور کھیلوں کے استعمال کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کی متعلقہ عہدیداران کو ہدایت دی۔ ضلع میں مونسپلٹی ‘ منڈل مرکز میں اسٹیڈیم ‘ منی اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے فیلڈ کا جائزہ لینے اور لائحہ عمل کی تیاری کی ہدایت دی۔ تمام اسٹیڈیم ‘ منی اسٹیڈیم میں سہولیات جیسے بیت الخلا بلاک ‘ کمرے ‘ گراؤنڈ ‘ نیٹ ‘ کورٹ کی دستیابی کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی۔ شہر میں جاریہ موسم گرما میں سامر کیمپ کے قیام کے لئے اقدامات کی مونسپل کمشنر کو صلاح دی۔ شہر میں سائیکلنگ ایکٹیویٹی کے فروغ کے لئے دو تین جگہ سائیکلنگ اسٹانڈ کے قیام کی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں مونسپل کمشنر کرانتی ‘ ایڈیشنل کلکٹر نرسمہاریڈی‘ ضلع اسپورٹس آفیسر راجا ویر ‘ مونسپل کارپوریشن ای ای رامنا و دیگر نے شرکت کی۔