نئے کیمروںکی تنصیب ‘ہوم گارڈس میں واٹر پروف جیکٹس تقسیم ۔ضلع ایس پی کا خطاب
بھینسہ 2؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کے کسان گلی علاقہ میں واقع اولڈ پولیس اسٹیشن احاطہ میں موجود ایس پی کیمپ آفس میں نرمل ضلع ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا آئی پی ایس نے ذاتی طور پر نرمل ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں کے لیے جدید ترین ٹیب اور نئے کیمروں کے علاوہ تقریبا 208 ہوم گارڈس میں واٹر پروف اونی جیکٹس (رین کوٹس) تقسیم کیے جس پر تمام نے ضلع ایس پی سے اظہار کیا اس پروگرام میں بھینسہ ٹاؤن سرکل انسپکٹر آف پولیس جی گوپی ناتھ ، مدہول سرکل انسپکٹر ملیش اور سب انسپکٹران اشوک ، سرینواس ، نونیت ریڈی ، کرشنا ریڈی ، سپریہ ، ہنمنلو کے علاوہ آر آئی رام نرنجن راؤ (ایڈمن) و ہوم گارڈس موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا آئی پی ایس نے کہا کہ نرمل ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں جدید ترین ٹیب اور نئے کیمرے تقسیم کیے گئے جو بلیو کورٹ ، 100 ڈائل ریسپانس ، ٹریفک چالان جاری کرنے اور رات کے وقت گھومنے والے مجرموں کی تصدیق جیسے سرگرمیوں میں زیادہ مئوثر طریقے سے استعمال ہوتے ہیں کیونکہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی ہر شعبے پر حاوی ہے خاص طور پر محکمہ پولیس جو کہ لوگوں کی حفاظت کے لیے مسلسل خدمات انجام دے رہا ہے ان تبدیلیوں کے مطابق ترقی کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیب کی فراہمی سے ڈیوٹی پر موجود پولیس عہدیداروں کو فوری طور پر ضروری معلومات حاصل کرنے کا موقع ملے گا 100 ڈائل کالز کا فوری جواب ، متاثرین کی معلومات کی ریکارڈنگ ، جائے وقوعہ تک قریب ترین پولیس ٹیم کی شناخت جیسی بہت سی سرگرمیاں زیادہ تیزی اور درست طریقے سے انجام دی جائیں گی علاوہ ازیں پولیس عہدیدار اپنے تفویض کردہ کاموں کو ٹیبز کی مدد سے ریکارڈ کرنے اور بروقت رپورٹس روانہ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اس اقدام سے پولیس خدمات میں شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور عوام کو تیز ترین اور زیادہ پْرعزم خدمات فراہم ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کو ڈیجیٹل کی جانب منسلک کرنے میں یہ ایک تاریخی قدم ہے۔