نظام آباد۔ 8جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد کے سابق رکن اسمبلی جو گزشتہ گیارہ برسوں سے بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے اب پارٹی کے اندر مکمل طور پر تنہا ہوتے جا رہے ہیں۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انہیں اب ایراولی فارم ہاؤس تک رسائی کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جو پارٹی قیادت سے ان کی دوری کی واضح علامت سمجھی جا رہی ہے۔حالیہ دنوں میں ضلع نظام آباد میں مسلسل تنازعات کا مرکز بنے اس سابق رکن اسمبلی پر اراضی پر ناجائز قبضے، لین دین کے غیر قانونی معاملات اور جبری سیٹلمنٹس جیسے سنگین الزامات عائد کئے جا رہے ہیں۔ ان کے طرزِ عمل سے پارٹی کی ساکھ اور وقار کو نقصان پہنچا ہے جس پر پارٹی حلقوں میں سخت ناراضگی پائی جاتی ہے۔اطلاعات کے مطابق وہ نہ صرف اپنے اسمبلی حلقہ میں پارٹی کے سینئر قائدین سے اختلافات میں مبتلا ہیں بلکہ گزشتہ انتخابات میں بھی بدترین شکست کا سامنا کر چکے ہیں۔ عوامی حمایت کھو دینے کے باوجود ان کے رویے میں کوئی تبدیلی نہ آنا، پارٹی کی اعلیٰ قیادت کیلئے تشویش کا باعث بنا ہے۔پارٹی کے اندر یہ چہ میگوئیاں کی جاری ہیں کہ مذکورہ سابق رکن اسمبلی کی سرگرمیوں کے باعث مقامی قائدین ہی اب ان کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ اسمبلی حلقہ کے انچارج کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔ ایسے میں پارٹی کے داخلی اجلاسوں کی خفیہ معلومات برسراقتدار جماعت تک پہنچانے میں بھی ان کے مبینہ کردار پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ان تمام حالات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پارٹی کے سربراہ نے انہیں ’گیٹ آؤٹ‘ کا اشارہ دے دیا ہے ایسی اطلاعات گردش میں ہیں۔ ایک طرف اپنے حلقہ انتخاب میں عوامی حمایت سے محروم اور دوسری طرف پارٹی میں مقام کھو دینے کے بعد ان کی سیاسی حیثیت غیر یقینی اور مشکوک ہو چکی ہے۔پارٹی کے حلقوں میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ماضی میں مخالف جماعتوں پر سخت حملے کرنے والے، اپنے ہی جماعت میں مقام کھو دینا حلقے میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ان کے رویے پر پارٹی کارکن بھی کھلے عام تنقید کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
فون پورٹل استعمال کرنے کا عوام کو مشورہ
سرپورٹاؤن ۔8 جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورٹاؤن پولیس اسٹیشن میں پولیس اسٹیشن ہاؤس آفیسر سید حبیب الدین نے کچھ دن قبل خضر نامی نوجوان کا سیل فون گم ہو گیا تھا۔ مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروانے پر ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس پاٹل کانتی لال سوبھاش اور ڈی ایس پی کی ہدایت پر انکوائری اور تلاش کرنے کے بعد آج فون کے مالک محمد خضر کو فون حوالے کردیا۔