واسی ویرار میونسپل کارپوریشن کے فائر اہلکار نے کہاکہ صبح 8بجے قریب ایک کھلے میدان میں آگ لگی جہاں پر ارنالا ساگری پولیس اسٹیشن کے قریب میں ضبط کی گئی گاڑیاں رکھی گئی تھیں۔
انہوں نے کہاکہ ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیاگیا۔
مذکورہ اہلکار نے کہاکہ کم ازکم 12گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں اور مزیدکہاکہ کسی بھی جانی نقصان کی اب تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے