ضلع پریشد ہائی اسکول کورٹلہ کے قدیم طلبہ کا ’گیٹ ٹو گیدر‘ پروگرام

   

کورٹلہ۔ یکم اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پریشد ہائی اسکول کورٹلہ کے ایس ایس سی سال 1964-69ء بیاچ کے طلباء نے سی ایم گارڈن کورٹلہ میں بروز اتوار 27 ستمبر 2026ء بوقت صبح تا شام منعقدہ گیٹ ٹو گیدر پروگرام میں تقریباً 45 تا 50 طلباء نے شرکت کرتے ہوئے اپنی پرانی یادوں کو تازہ کیا۔ لکشمی راجم کی صدارت میں منعقد پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر بانو مورتی ڈائریکٹر اگریکلچر وظیفہ یاب، سید ہاشمی، ڈاکٹر بھیما لنگم، مانیکیم ہیڈماسٹر و ایم ای او، عبدالمجید ہیڈماسٹر، ایم ای او، مشتاق حسین ٹیچر وظیفہ یاب، گنپتی بینک مینیجر کیرالا، پروفیسر بشیر الدین، جناب محسن ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، راج محمد محکمہ ریلوے نے شرکت کی۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد پر پروفیسر کو مبارکباد پیش کیا۔