ضلع کاماریڈی کی ترقی کیلئے حکومت کے موثر اقدامات

   

عہدیداروں کیساتھ جائزہ اجلاس سے ریاستی وزیر وینکٹ ریڈی کا خطاب
کاماریڈی ۔8 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاماریڈی ضلع کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے حکومت مؤثر اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر برائے و عمارت و شوارع و سینماٹوگرافی کومٹی ریڈی وینکٹ ریڈی ،رکن اسمبلی جو کل لکشمی کانت راؤ، رکن پارلیمنٹ سریش کمارشٹکر، رکن اسمبلی نارائن کھیڑ سنجو ریڈی کے ہمراہ مختلف ترقیاتی کاموں کے افتتاح وہ سنگ بنیاد کے بعد انہوں عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقدکیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر آشیش سنگوان اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ مختلف سرکاری فلاحی و ترقیاتی اسکیمات پر تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں برقی سربراہی، آبپاشی پراجیکٹس، طبی سہولیات، زرعی ترقی، اندیراما مکانات، مشن بھاگیرتا کے تحت پینے کے پانی کی سربراہی، جنگلاتی اراضیات پر قبضے، خواتین کی خود امدادی تنظیموں کو قرضہ جات جیسے موضوعات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اس موقع پر ریاستی وزیر کومٹی ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ برقی مسائل کے حل کے لیے اضافی سب اسٹیشنوں کی تعمیر ناگزیر ہے اور اس سلسلے میں موزوں اراضیات کی نشاندہی کرتے ہوئے جلد از جلد تجاویز پیش کی جائیں تاکہ وہ نائب وزیر اعلیٰ سے بات چیت کر کے منظوری دلوا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ زیر التوا آبپاشی کنالس کی تعمیر اور زمین کے حصول کیلئے انتظامی منظوری دی جائے، جبکہ سنگمیشور اور بسویشور لفٹ ایریگیشن اسکیمات پر مشتمل رپورٹ تیار کی جائے۔ریاستی وزیرکومٹی ریڈی وینکٹ ریڈی نے زور دے کر کہا کہ کاماریڈی ضلع مہاراشٹرا اور کرناٹک کی سرحد سے متصل ہے اس لیے یہاں 100 بستروں پر مشتمل سرکاری دواخانے کی تجویز پیش کی جائے۔ قومی شاہراہ کے قریب ایک ٹراما سنٹر کے قیام کی ضرورت پر بھی انہوں نے زور دیا۔مسٹر کو مٹی ریڈی وینکٹ ریڈی نے مشن بھاگیرتا حکام کو ہدایت دی کہ جہاں ضرورت ہو، وہاں اضافی پائپ لائن، بورویلس کے لیے فوری سروے کریں تاکہ پینے کے پانی کی قلت کو دور کر سکیں۔اندراماں مکانات کے بارے میں ریاستی وزیر نے کہا کہ تمام مستحق افراد کو مرحلہ وار مکانات الاٹ کیے جائیں گے اور 5 لاکھ روپے کی منظوری چار مراحل میں گرین چینل کے ذریعہ استفادہ کنندگان کے کھاتوں میں جمع کی جائے گی۔ ضلع کلکٹر آشیش سنگوان نے اس موقع پر کہا کہ ریاستی وزیر کے احکامات کے مطابق 100 بستروں پر مشتمل دواخانے کیلئے تجاویز پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس موقع پر سب کلکٹر کرن ، جوائنٹ کلکٹر وکٹر، زرعی مارکٹ کمیٹی کے چیئرمین چیکوٹی منوج کمار، نظام ساگر کانگریس منڈل صدر ایلے ملیکارجن، مختلف محکمہ جات کے عہدیداران اور عوامی نمائندگان نے شرکت کی۔