ضلع کرنول تا چینائی کو جوڑنے قومی شاہراہ

   

آندھرا پردیش اور مرکزی حکومتوں کے درمیان مشترکہ منصوبہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : مرکزی حکومت اور آندھرا پردیش حکومت کے درمیان مشترکہ منصوبہ ہے جلد ہی اس پراجکٹ کے لیے انجینئرنگ ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن (EPC) ٹھیکیداروں کو منتخب کرنے کے لیے ٹنڈر جاری کرے گا ۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بتایا کہ اس منصوبہ کی پہلی بار 2007 میں اعلان کیا گیا تھا لیکن 2014 تک اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔ کچھ اعلانات 2014 کے انتخابات سے عین قبل کئے گئے تھے ۔ لیکن راہداری کے لیے اصل منظوری 2020 میں ہوئی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس پراجکٹ کے لوڈ کی تفصیلات کا باضابطہ طور پر 28 اگست 2024 میں اعلان کیا گیا تھا ۔ آندھرا پردیش حکومت کے ساتھ ہمارا مشترکہ منصوبہ EPC ٹھیکیداروں کے لیے شفاف ٹنڈرنگ کو یقینی بنائے گا ۔ ریاستی حکومت مکمل شفافیت کے ساتھ ٹھیکیداروں کا انتخاب کرے گی ۔ اس راہداری کا مقصد حیدرآباد اور بنگلور کے درمیان صنعتی رابطہ کو بڑھاتے ہوئے ایک مضبوط انفراسٹرکچر نٹ ورک قائم کرنا ہے ۔ اہم بات یہ ہے کہ HBIC خطے میں دو بڑے صنعتی راہداروں کے درمیان ایک اسٹریجیٹک لنک کے طور پر کام کرے گا ۔ چینائی ۔ بنگلور انڈسٹریل کوریڈور (CBIC) اور وشاکھا پٹنم ۔ چینائی انڈسٹریل کوریڈور (VCIC) اس انضمام سے اقتصادی ترقی کو متحرک کرنے اور مختلف شعبوں میں اہم سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی امید ہے ۔ ضلع کرنول میں مجوزہ HBIC کے قریب تین زمین پارسلوں میں NH.40 پر اور واکل نوڈ ہے ۔ جو 4742 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے ۔ یہ قومی شاہراہ تقریبا حیدرآباد کو چینائی سے جوڑنے کا کام کرتی ہے ۔ کرنول ، نندیال ، کڑپہ اور تروپتی جیسے اہم شہروں سے گزرتی ہے ۔ اس زمینی پارسل کا تزویرائی محل وقوع منفرد جغرافیائی فوائد پیش کرتا ہے ۔ جس سے بڑے شہری اور صنعتی مراکز سے ہموار رابطے کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔ اس کام کی تکمیل کے بعد Orvakal node کے ایک بڑے صنعتی مرکز کے طور پر ابھرنے کی امید ہے ۔ جس سے روزگار کی تخلیق کو فروغ ملے گا اور ساتھ ہی خطے کی اقتصادی ترقی کو بھی فروغ ملے گا اور ایک میگا انڈسٹریل ہب کے طور پر تیار ہوگا ۔ اس پراجکٹ سے حیدرآباد اور بنگلور کے درمیان خطے میں متعدد مینوفیکچرنگ کلسٹروں کو مطلوبہ بنیادی ڈھانچے کی ریڑھ کی ہڈی کے ساتھ مربوط کرنا ہے ۔۔ ش