ضلع کریم نگر میں مخلوعہ جائیدادوں کی رپورٹ تیار کرنے عہدیداروں کو ہدایت

   

کریم نگر۔ تمام محکمہ جات میں اہل ملازمین کو ترقی دیتے ہوئے جائیدادوں کو پر کرنے کی ضلع کلکٹر کریم نگر کے۔ ششانکا۔ کی عہدیداران کو ہدایت۔ بروز منگل کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ضلعی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمہ جات میں جائیدادوں کو فوری طور پر پْر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں اضلاع اور زون کے تحت متعلقہ محکمہ میں دستیاب پروموشن جائیدادوں کی تعداد کی رپورٹ تیار کرتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ حکام کے حوالے کریں۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں پوسٹ کے متعلقہ کیڈر بھی درج کیاجائے۔ عہدیداران کو ہدایت دی کہ وہ کیڈر کے ذریعہ ضلع کی مختلف محکمہ جات میں خالی پروموشن پوسٹ کو پْر کریں،اور ساتھ ہی شفقت مند تقررات
Compassionate Appointments
پر کریں۔ اس اجلاس میں ڈی آر او وینکٹ مادھواراؤ،اسسٹنٹ کلکٹر انکیت،جی ایم انڈسٹریز نوین،ضلع مہتمم تعلیمات جناردھن، ضلع زرعی عہدیدار سریدھر،ڈی ایس او و دیگر نے شرکت کی۔