ضلع کریم نگر کے تین فٹ پستہ قد شخص کو ڈرائیونگ لائسنس

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ضلع کریم نگر کے 3 فٹ پر مشتمل 42 سالہ جی شیوپال کو ملک میں پہلا پستہ قد شخص ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ دنیا میں کئی لوگ جسمانی ، ذہنی اور دوسرے نقص کا شکار ہوتے ہیں لیکن بہت کم لوگ ان نقص پر قابو پاتے ہوئے اپنے وجود کو منواتے ہیں ۔ ان میں جی شیوپال بھی شامل ہیں ۔ گذرتے وقت کے ساتھ شیوپال کی عمر بھی بڑی مگر قد تین فٹ تک محدود رہ گیا ۔ جس پر لوگ انہیں حقارت بھری نظروں سے بھی دیکھا کرتے تھے ۔ 20 سال قبل وہ اپنے دوستوں کی مدد سے ایک خانگی کمپنی میں ملازمت حاصل کرچکے ہیں ۔ انہیں سفر کرنے میں کافی دشواریاں پیش آتی تھیں ۔ انٹرنیٹ پر سرچ کے دوران امریکہ کے ایک پستہ قد شخص کی جانب سے اپنے لیے تیار کردہ کار کی ایک ویڈیو انہیں دستیاب ہوئی جس کے بعد انہوں نے دوستوں کی مدد سے کار چلانا سیکھا اور ڈرائیونگ لائسنس بھی حاصل کیا ۔ قد کی وجہ سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے میں انہیں کافی مسائل سے گذرنا پڑا ۔ عہدیداروں سے منت و سماجت کرتے ہوئے بلاخر وہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرچکے ہیں ۔ انہیں لمکا بک آف ریکارڈ کیلئے نامزد بھی کیا گیا ہے ۔۔ ن