ضلع کلکٹر کے ہاتھوں آنند میلہ سلور جوبلی کے پوسٹر کی اجرائی

   

کاغذنگر /8دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آصف آباد کلکٹر آفس میں آصف آباد ڈسٹرکٹ کلیکٹر وینکٹیش آئی اے اس اپنے چمبر میں مکشیتا ڈانس اکیڈمی سیوا سمیتی صدر ڈونگرے سنتوش، تلنگانہ جدوجہد گلوکار محمد عرفان کے ساتھ مل کر ڈسٹرکٹ کلکٹر وینکٹیش آئی اے ایس نے کاغذ نگر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی آنند میلہ کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر یکم جنوری 2025 کو نئے سال کے موقع پر آنند میلہ سلور جوبلی پروگرام سے متعلق پوسٹرز کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی۔ خواہش مند حضرات پروگرام سے متعلق دسمبر کے اندرون انند میلہ کمیٹی ڈونگرے سنتوش کاغذ نگر سے ربط پیدا کرنے کا مشورہ دیا۔