ضلع گلبرگہ میں رائے دہندگان کی تعداد 21.71 لاکھ

   

گلبرگہ ۔ 11 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شائع کردہ فائنل نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع گلبرگہ میں رائے دہندگان کی جملہ تعداد 21.71لاکھ ہے۔ بوتھ لیول کے عہدیداران 9نومبر سے 8دسمبر کے دوران ہر ایک گھر کے دروازہ پر پہنچ کر رائے دہندوں کیے ناموں کی شمولیت، تصحیح اور ناموں کے اخراج کے کاموں میں مشغول رہے۔ ضلع بھر میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 10.98,549ہے جب کہ خواتین رائے دہندگان کی تعداد 10, 72,662ہے۔ گلبرگہ شمالی کے حلقہ اسمبلی میں رائے دہندگان کی جملہ تعداد سب سے زیادہ 3,00,493ہے جب کہ حلقہ اسمبلی چنچولی میں رائے دہندگان کی تعداد ضلع بھر میں سب سے کم یعنی 1,99,154 ہے۔ حلقہ اسمبلی افضل پور میں ووٹروںکی تعداد 2,83,803 جیورگی میں 2,35,038, چیتاپور میں 2,31,186 سیڑم میں 2,18,698گلبرگہ دیہی میں 2,53,855، گلبرگہ جنوبی میں 2,72,820اور حلقہ اسمبلی الند میں2,36,164ہے ۔ تفصیلات کے بموجب تمام9 اسمبلی حلقہ جات میں 50,644نام فہرست رائے دہندگان سے کارج کردئے گئے ہیں ۔ ان میں 33,187وہ افرا د شامل ہیں جن کا انتقال ہوچکا ہے ، 16,080ایسے ہیں جو دوسرے مقامات کو منتقل ہوچکے ہیںاور 1,377نام ایسے ہیں جو دو بار فہرست رائے دہندگان میں شامل کئے گئے تھے ۔