ضمنی انتخابات 2022: 6 ریاستوں میں 7 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری

   

بہار، اتر پردیش، مہاراشٹر، ہریانہ، تلنگانہ اور اوڈیشہ کے سات اسمبلی حلقوں میں آج ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ بہار میں موکاما اور گوپال گنج سیٹوں، ممبئی کے اندھیری ایسٹ، ہریانہ کے آدم پور، تلنگانہ میں منگوڈ، یوپی میں گولا گورکھناتھ اور اڈیشہ کے دھام نگر میں اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ان سیٹوں پر ایم ایل اے کی موت یا پارٹی بدلنے کے بعد استعفیٰ دینے سے خالی ہونے والی سیٹ پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔