ٹی آر ایس حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے دلت بندھو اسکیم کا سہارا، کانگریس کا الزام
بودھن ۔ آج بودھن شہر سے تعلق رکھنے والے ایس سی ایس ٹی، بی سی اور مسلم میناریٹی طبقہ سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی کثیر تعداد کانگریس پارٹی کے قائدین خواجہ فیاض الدین، ٹی نوین، چنا، امین الدین، شیخ کلیم کی قیادت میں ایک جلوس کی شکل میں آر ڈی او آفس بودھن پہنچے۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے قائدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ حضورآباد کے ضمنی انتخابات میں اپنی پارٹی کے امیدوار کی جیت کے لئے منظم طریقہ سے مہم کا آغاز کرچکے۔ اس انتخابی مہم کا کامیابی سے ہم کنار کرنے سی ایم سے دلت بندھو اسکیم کو روشناس کروایا۔ ٹی نوین نے کہا ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس پارٹی کی گرتی ہوئی کارکردگی کو چھپانے دلت بندھو اسکیم کے سہارے ضمنی انتخابات جیتنا چاہتے ہیں۔ نوین نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں جہاں کہیں بھی کسی بھی حلقہ اسمبلی میں ترقیاتی کام انجام نہیں دے جارہے ہیں وہاں کے ارکان اسمبلی کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر اپنی رکنیت سے مستعفی ہو جائیں۔ کے سی آر ضمنی انتخابات کے حلقہ اسمبلی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے وہاں ترقیاتی کام انجام دینے سرکاری خزانے کے دروازے کھول دے رہے ہیں۔ نوین نے رکن اسمبلی بودھن سے بھی اپنی نشست سے مستعفی ہوکر کے سی آر کی پالیسی کے تحت بودھن حلقہ اسمبلی اور یہاں کے عوام کی مفلسی کے دائرے سے ابھارنے میں مدد کرنے کی خواہش کی اور کانگریس پارٹی کے قائدین و احتجاجی افراد نے دلت بندھو اسکیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے دلت بی سی ایس ٹی مسلم میناریٹی بندھو اسکیم کا آغاز کرنے پر مبنی نعرے بلند کئے اور آر ڈی او راجیشور کی عدم موجودگی کے باعث اے او ایم او محمد منتجب الدین کو یادداشت پیش کی۔
